Tuesday, April 30, 2024

سیاہ چن  میں شہید ہونیوالے کیپٹن ڈاکٹر اسامہ بن نثار پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سیاہ چن  میں شہید ہونیوالے کیپٹن ڈاکٹر اسامہ بن نثار پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
December 17, 2015
فیصل آباد(92نیوز)دنیا کے بلند  ترین محاذ جنگ سیاہ چن میں  شہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر اسامہ بن نثار کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ فیصل آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق سیاہ چِن کے مقام پر شہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر اسامہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی  نمازِ جنازہ میں  فوجی  افسروں جوانوں  سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس کے  بعد شہید کو  پورے  فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک  کردیا  گیا اس موقع پرپاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کے والد نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے   کہا کہ ڈاکٹر اسامہ نے ان کا سر   فخر  سے بلند کردیا۔