Sunday, September 8, 2024

سیاہ فاموں کا قتل‘ امریکی ریاستوں میں احتجاج زور پکڑ گیا‘ سیکڑوں مظاہرین گرفتار

سیاہ فاموں کا قتل‘ امریکی ریاستوں میں احتجاج زور پکڑ گیا‘ سیکڑوں مظاہرین گرفتار
July 11, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں سیاہ فام باشندوں کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا جبکہ مختلف شہروں میں جھڑپوں میں پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو سیاہ فام باشندوں کی ہلاکتوں کے پانچویں روز مشتعل افراد کے احتجاج میں شدت آ گئی۔ مینی سوٹا اورلوزیانا سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو¿ کیا گیا جبکہ اہلکاروں پر آتش گیر مواد اور بوتلیں بھی پھینکی گئیں۔ ڈیلس میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ جھڑپوں میں پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔