Friday, March 29, 2024

سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف فلا ڈلفیا میں احتجاجی ریلی، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شرکت

سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف فلا ڈلفیا میں احتجاجی ریلی، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شرکت
May 1, 2015
فلاڈلفیا (ویب ڈیسک) سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ فلاڈلفیا میں بھی ہزار کے قریب شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ بالٹی مور سے اظہار یکجہتی  کیلئے امریکی ریاست پنسلوینا کے شہر فلاڈلفیا میں بھی ہزار کے قریب شہریوں نے پرامن ریلی نکالی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیاہ فام شہریوں کے تحفظ اور پولیس تشدد کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ فریڈی گرے کی ہلاکت میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ امریکا میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔