Friday, April 26, 2024

تشدد کا کوئی جواز نہیں، بحران افریقن امریکیوں کے ساتھ پولیس کے ناروا رویے کے نتیجہ میں شدت اختیار کر رہا ہے: باراک اوباما

تشدد کا کوئی جواز نہیں، بحران افریقن امریکیوں کے ساتھ پولیس کے ناروا رویے کے نتیجہ میں شدت اختیار کر رہا ہے: باراک اوباما
April 29, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے بالٹی مور میں ہنگاموں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ بحران پولیس کے افریقی امریکیوں کے ساتھ سلوک کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے افریقی امریکیوں اور غریب افراد کیساتھ رویے پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اوباما کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ محکمہ پولیس کو اس پر غور کرنا چاہئے اورسوچنا چاہئے کہ مشتبہ افریقی امریکیوں کے ساتھ ان کا رویہ کیا ہوتا ہے۔ اوباما نے کہا گزشتہ روز ہونے والے تشدد کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ جب لوگ لوٹ مار شروع کر دیں تو یہ احتجاج نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ہفتے دو ہفتے بعد سیاہ فاموں کے ساتھ تشدد کا کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام پولیس فورس کو فیڈرل فورس نہیں بنا سکتے اور پولیس والوں کی از سر نو تربیت نہیں کر سکتے لیکن تمام معاملات پولیس پر بھی نہیں چھوڑے جا سکتے۔