Tuesday, April 23, 2024

سیاچن متنازعہ علاقہ، بھارت سیاحت کیلئے کیسے کھول سکتا ہے ، دفتر خارجہ ‏

سیاچن متنازعہ علاقہ، بھارت سیاحت کیلئے کیسے کھول سکتا ہے ، دفتر خارجہ ‏
November 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز )  ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سیاچن متنازعہ علاقہ ہے  ،  بھارت کیسے اسے سیاحت کے لیے کھول سکتا ہے؟،مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس فوری بحال کرے  ، کرنل ریٹائرڈ حبیب طاہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دیکھا ہے جو جعلی لگتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی  صورتحال پرتشویش کااظہار کیا کیا اور کہا پاکستان نے گلگت بلتستان کو حقوق دینے کی بات کی تاہم اسے کبھی صوبہ بنانے کا منصوبہ نہیں بنایا  ،  ان کا کہنا تھا نیپال سے گمشدہ ہونے والے کرنل ریٹائرڈ حبیب طاہر کے اہلخانہ شدید پریشان ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا بانی ایم کیو  ایم کی حوالگی کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، طالبان امریکہ مذاکرات میں سرد مہری سے متعلق اطلاع نہیں ، ہالینڈٖ کی ملکہ 25 تا 27 نومبر پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے  بتایا کہ سعودی عرب میں المناک بس حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت بس میں 13 پاکستانی سوار تھے  ،  جاں بحق 9 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی جن کی مدینہ میں تدفین کی گئی  ، 3 کی شناخت باقی ہے ۔