Thursday, May 9, 2024

سیالکوٹی لڑکا کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چرا کر غائب

سیالکوٹی لڑکا کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چرا کر غائب
January 13, 2020
گوجرانوالہ ( 92 نیوز)  سیالکوٹی لڑکا کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چرا کر غائب ہوگیا ، متاثرہ بیوی  رقم واپس حاصل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ،ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے خاتون کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ سیالکوٹی لڑکا کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چرا کر غائب ہو گیا ،متاثرہ بیوی اینی میری رقم واپس حاصل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ فہد نامی نوجوان سے کینیڈا میں شادی کی تھی ، فہد نے دھوکہ دہی سے اس کے 33 ہزار ڈالر پاکستان منتقل کر دیے ۔ کینڈین خاتون کا کہنا ہےکہ امید ہے پاکستان سے انصاف ملے گا،ادھرایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کینڈین خاتون کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔