Thursday, September 19, 2024

سیالکوٹ،نالہ ایک میں ڈھلم بلگن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

سیالکوٹ،نالہ ایک میں ڈھلم بلگن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب
August 13, 2018
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ میں نالہ ایک میں ڈھلم بلگن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  آگیا ہے ، نالہ ایک میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل زیر آب آگئی ۔ ڈھلم بلگن کے مقام پر نالہ ایک میں طغیانی کے باعث  شگاف پڑ گیا جس سے  پانی  نے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو ڈبو دیا ، متعلقہ ادارے شگاف کو پر کرنے  تاحال نہ پہنچ سکے ۔ دوسری جانب پسرور میں نالہ ڈیک میں بھی اونچے درجے کا سیلاب آرہا ہے ۔ پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،  23ہزارکیوسک پانی کاریلہ گزرنے کے باعث چرنڈ کےمقام پر بھی شگاف پڑنے کاخدشہ ہے ۔