Friday, April 26, 2024

سیالکوٹ،چھیڑنے سے منع کرنے پر گھریلو ملازمہ پر تیزاب پھینک دیاگیا

سیالکوٹ،چھیڑنے سے منع کرنے پر گھریلو ملازمہ پر تیزاب پھینک دیاگیا
April 18, 2018
سیالکوٹ ( 92 نیوز ) سیالکوٹ میں چھیڑ خانی سے منع کرنےپر گھریلو ملازمہ پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔تیزاب گرنے سے خاتون کے جسم کا 92 فیصد حصہ جھلس گیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پاک پورہ کے عبدالقدوس نامی شخص کی گھریلو ملازمہ نے اس سے رضوان نامی شخص کی جانب سے چھیڑ خانی کی شکایت بھی کی، جس کے بعد اوباش رضوان نے اس پر تیزاب پھینک دیا، جس سے خاتون کا نوے فیصد جسم جھلس گیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا  جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج بھی کر لیا گیا ہے، جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ چینل 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شادی سے انکار پر تیزاب پھینکا۔ خاتون پر تیزاب پھینکے جانے کا واقعہ کوئی نیا نہیں، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ملزم کو اس کے جرم کی سزا مل پائے گی یا پھر پولیس کی تفتیش اسے ریلیف فراہم کر دے گی۔