Friday, September 20, 2024

سیالکوٹ: ہارون نامی جعلی کیپٹن گرفتار، ٹرانسپورٹ مالکان کو ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرتا تھا: پولیس ذرائع

سیالکوٹ: ہارون نامی جعلی کیپٹن گرفتار، ٹرانسپورٹ مالکان کو ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرتا تھا: پولیس ذرائع
March 5, 2016
سیالکوٹ (نائنٹی ٹو نیوز) سیالکوٹ میں  پولیس نے جعلی کیپٹن بن کر خواتین اور پولیس اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ہارون نامی جعلی کیپٹن سرکاری اداروں سمیت خواتین اور پولیس اہلکاروں کو انٹیلی جنس کا کیپٹن ظاہر کر کے زبردستی اپنے کام کرواتا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم لاری اڈے پر ٹرانسپورٹ مالکان کو ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرتا اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔