Tuesday, May 21, 2024

سیالکوٹ کے رہائشی کے نام پر دو جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

سیالکوٹ کے رہائشی کے نام پر دو جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف
October 13, 2018
سیالکوٹ( 92 نیوز) سیالکوٹ کے رہائشی مذاکر  شاہ کے نام پر ایک  نہیں دو  جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف ہو اہے، پہلے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے بعد اکاؤنٹ بند کر دیا گیا  جبکہ دوسرے اکاؤنٹ کے حوالے سے  بینک نے اُنہیں تفصیلات فراہم نہیں  کیں ۔ لوگوں کے اکاؤنٹس میں غیبی طاقتوں کی طرف سے کروڑوں  کی ٹرانزیکشنز  کا سلسلہ سیالکوٹ  پہنچ گیا  ، اب کی بار سیالکوٹ کا رہائشی مذاکر شاہ کے نام سے اکاؤنٹ کھلوایا گیا اور کروڑوں کی ٹرانزیکشنز بھی ہو گئیں جبکہ مذاکرشاہ اس سب کچھ سے لاعلم رہا ۔ مذاکر شاہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے بینک گیا جہاں اُسے بتایا گیا کہ آپ کے نام سے تو پہلے  اکاؤنٹ ہے اور کروڑوں کی ٹرانزیکشنز بھی ہوتی رہی ہیں  اب اکاؤنٹ بند بھی ہو چکا  ہے۔ مذاکر شاہ اپنے ساتھ بینک میں ہونے والے واقعے کی داستان سناتا ہے اور کہتا ہے کہ متعلقہ بینک کا تصدیقی لیٹر بھی اس کے پاس ہے ۔ لاہور میں واقع ایک نجی  بینک میں اُس کے اکاؤنٹ کا بھی انکشاف ہو گیا ، تاہم مذاکرشاہ کا کہنا ہے کہ  بینک سٹاف نے اُنہیں اس اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ قصہ یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ  حیران کن پہلو یہ ہے کہ مذاکر شاہ کے  نام سے  بینک اکاؤنٹس تب کھولے گئے جب وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں تھا ، ایف آئی اے کو بھی درخواست دی گئی مگر کارروائی نہ ہوئی ۔