Sunday, September 8, 2024

سیالکوٹ : دہشت گردوں کی مالی مدد کرنیوالے 14 سہولت کار گرفتار‘ مدرسہ سیل

سیالکوٹ : دہشت گردوں کی مالی مدد کرنیوالے 14 سہولت کار گرفتار‘ مدرسہ سیل
January 14, 2016
ڈسکہ (92نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے کالعدم تنظیم کی مالی مدد اورمعاونت کرنے والے چار خطرناک دہشت گردوں سمیت چودہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر اور کمانڈو جیکٹیں برآمد کرکے مدرسہ سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے تحصیل ڈسکہ کے گاو¿ں منڈیکی گورائیہ میں مدرسہ عبداللہ ابن مبارک پر چھاپہ مارا اور چودہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوںمیں فورتھ شیڈول میں شامل قاری تنویر سمیت چار خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ حساس اداروں نے مدرسے کے مہتمم پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو پناہ دینے اورفنڈنگ کرنے کی اطلاع پر کارروائی کی۔ مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچرا ور کمانڈو جیکٹس برآمد کرنے کے بعد مدرسہ سیل کر دیا گیا۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ناگن چورنگی کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا اور داعش سے تعلق کے شبے میں این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم فراز کو حراست میں لے لیا جبکہ اس سے ملنے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا ہے۔