Thursday, March 28, 2024

سیالکوٹ : کار کا دروازہ بند ہونے سے دومعصوم بچے زندگی کی بازی ہارگئے

سیالکوٹ : کار کا دروازہ بند ہونے سے دومعصوم بچے زندگی کی بازی ہارگئے
June 10, 2015
سیالکوٹ(92نیوز) نواحی علاقہ میں کار کا دروازہ بند ہوجانے کے باعث دو کم سن بچے جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں چک مچھانہ میں چار سالہ شمعون اور چھ سالہ انوش کھیلتے ہوئے قریب کھڑی گاڑی میں جابیٹھے جہاں لاک لگنے سے دونوں بچے سخت گرمی اور حبس کے باعث دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔