Friday, May 17, 2024

سیالکوٹ ، ڈسکہ کچہری میں پیشی پر آئے دو گروہوں میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق

سیالکوٹ ، ڈسکہ کچہری میں پیشی پر آئے دو گروہوں میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق
September 29, 2020

سیالکوٹ ( 92 نیوز) سیالکوٹ میں  ڈسکہ کچہری میں پیشی پر آئے دو گروہوں  میں فائرنگ کے نتیجے میں  3 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق  ہونے والوں میں پطرس ، احسان اور جنید خان شامل ہیں  جب کہ دونوں گروہوں میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر چھ سے زائد افراد پہلے بھی قتل ہو چکے ہیں ۔

جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال ڈسکہ جبکہ شدید زخمی افراد گوجرانوالہ منتقل کر دیے گئے ۔