Saturday, May 4, 2024

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا اسحق ڈار اور خرم دستگیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت سیلزٹیکس ریفنڈ اور ریبیٹ کی مد میں واجب الادا 4ارب روپے واپس کرے: صنعتکاروں کا مطالبہ

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا اسحق ڈار اور خرم دستگیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت سیلزٹیکس ریفنڈ اور ریبیٹ کی مد میں واجب الادا 4ارب روپے واپس کرے: صنعتکاروں کا مطالبہ
May 27, 2015
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ میں سینکڑوں صنعت کاروں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وفاقی وزراءاسحاق ڈار اورخرم دستگیر کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔ صنعتکاروں نے صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس فضل جیلانی کی قیادت میں سیالکوٹ چیمبر سے دفتر انکم ٹیکس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ دفتر انکم ٹیکس میں صدر چیمبرفضل جیلانی نے ر یلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈ اورریبیٹ کی مد میں سیالکوٹ کے صنعتکاروں کے چار ارب روپے دینے ہیں جو ادا نہیں کئے جارہے۔ حکومت کی صنعت دشمن پالیسیوں سے ملک صنعتی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ اگر حکومت نے صنعتکاروں کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔