Sunday, September 8, 2024

سیالکوٹ چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ساٹھ سالہ شخص شہید

سیالکوٹ چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ساٹھ سالہ شخص شہید
August 19, 2015
سیالکوٹ (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے باز نہ آیا۔ سیالکوٹ چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ساٹھ سالہ شخص شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار اور امن دشمن پالیسی جاری ہے۔ لائن آف کنٹرل پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی سیزفائر کی خلاف ورزیاں دن بددن بڑھنے لگیں۔ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں ٹھٹھی میندروال، عمرانوالی اور ٹھٹھی خورد کے دیہات کو نشانہ بنایا۔ ٹھٹھی خورد کا رہائشی محمد شریف بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔ متعدد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور مویشی زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے چار اگست کو بھی بجوات سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں خاتون سمیت چار افراد شہید ہو گئے تھے۔