Friday, April 19, 2024

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم، بیس افراد زخمی

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم، بیس افراد زخمی
December 8, 2015
سیالکوٹ (نائنٹی ٹو نیوز) سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور شفٹ کر دیا گیا۔ یونین کونسل پڑتانوالی کے گاؤں پانے والی میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب وائس چئیرمین محمد آصف اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا اور فائرنگ سے علی رضا سمیت آٹھ افراد جبکہ ڈنڈوں کے وار سے دس افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو علامہ اقبال میموریل اسپتال داخل کر دیا گیا تحریک انصاف کے کارکنوں نے دوبارہ حملہ کر کے مسلم لیگ ن کے دو حامیوں کو زخمی کر دیا۔ پولیس کی بڑی نفری نے اسپتال پہنچ کر حالات پر قابو پایا جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور شفٹ کر دیا گیا ہے۔