Thursday, April 25, 2024

سیالکوٹ والوں کو فواد چودھری نےمنفرد چیلنج دیدیا

سیالکوٹ والوں کو فواد چودھری نےمنفرد چیلنج دیدیا
July 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری اپنے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے اس مرتبہ سیالکوٹ والوں کو ایک منفرد چیلنج کیا ہے، جو سیاسی نہیں بلکہ سائنسی ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1282558009043034112?s=20 وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کھیلوں کا سامان تیار کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے سیالکوٹی مینوفیکچرز کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل کو جدید بنانے کیلئے اسمارٹ گیند بناکر دنیا کو حیران کردیں۔ نامور گلوکار اور کرکٹ میزبان فخر عالم کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی حامل کوکا بورا گیند کی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا۔ سیالکوٹ والو، آپ کیلئے ایسی گیند بنانا کوئی مشکل کام نہیں، ٹیکنالوجی یونیورسٹیز کیساتھ اشتراک کریں اور اپنی اسمارٹ گیند بناکر دکھائیں۔ آسٹریلیا کی مشہور کوکا بورا کمپنی  اس وقت  جدید چپ کی حامل اسمارٹ گیند تیار کررہی ہے۔ اسمارٹ گیند سے بال اور باؤنسرز کی رفتار جانچنے، اسکورز کا حساب کتاب رکھنے سمیت امپائرز کو آؤٹ دینے کے فیصلے میں بھی آسانی ہوگی۔