Saturday, April 20, 2024

سیالکوٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، شہباز شریف

سیالکوٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، شہباز شریف
December 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شہبازشریف نے کہا وقت کا تقاضہ ہے کہ نبی اکرمﷺ کے پیغام ِامن ومحبت اور رحم پر صحیح معنوں میں کاربند ہوا جائے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بھی واقعہ کی مذمت کی، کہا افسوسناک واقعہ نے دل چیر کررکھ دیا۔