Friday, April 19, 2024

سیالکوٹ واقعہ افسوسناک، باعث ندامت ہے، شاہ محمود قریشی

سیالکوٹ واقعہ افسوسناک، باعث ندامت ہے، شاہ محمود قریشی
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے سیالکوٹ واقعہ افسوسناک اور باعث ندامت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستانی سیاسی قیادت اور پوری قوم سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔ ہم متاثرہ خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ یقینی بنائیں گے کہ گھناؤنے واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایسے افعال کی ہمارے مذہب اور ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ سری لنکا کو معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔ سیالکوٹ معاملے کو وزیر اعظم خود دیکھ رہے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان انیس دسمبر کو او آئی سی کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ غیر معمولی سیشن کا فوکس افغانستان ہو گا۔ اگر افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے یہ کاوش کی ہے۔ ہم نے دیگر او آئی سی ممالک کی توجہ اس پر مبزول کروائی۔ بائیس اعشاریہ آٹھ ملین افراد فوڈ کرائسز کا افغانستان میں شکار ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نے کوشش کی ہے کہ پی فائیو ممالک کو بھی دعوت دی ہے۔ امریکہ ، چین، برطانیہ کو بھی دعوت دی ہے۔ ورلڈ بینک کے نمائندوں کو بھی دعوت دے رہے ہیں۔