Tuesday, May 21, 2024

سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے تین قاتل پولیس سے چھڑا لئے

سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے تین قاتل پولیس سے چھڑا لئے
December 29, 2019
 سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے تین قاتل پولیس سے چھڑا لئے۔ عمران، سفیان، تعظیم کو جسمانی ریمانڈ کے بعد تھانے منتقل کیا جارہا تھا۔ ڈاکوؤں نے سرکاری اہلکار کی رائفل کو بھی نہ بخشا، مال غنیمت کے طور پر ساتھ لے لیے۔ باپ ،دو بیٹوں اور دو پولیس افسروں  سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزم عمران، سفیان اور تعظیم کو پولیس ریمانڈ کے بعد تھانے منتقل کر رہی تھی۔ راستے میں گھات لگائے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور ملزموں کو چھڑا کر ساتھ لے گئی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال بچے جب کہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ڈاکو ایک اہلکار کی سرکاری رائفل بھی چھین کر لے گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز پر خبرنشر ہونے پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔