Thursday, April 25, 2024

سیالکوٹ میں پسٹل کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے لڑکا جاں بحق

سیالکوٹ میں پسٹل کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے لڑکا جاں بحق
December 29, 2019
 لاہور (92 نیوز) ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور جان لے لی ۔ سیالکوٹ میں پسٹل کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ کھروٹہ سیداں کا رہائشی گیارویں جماعت کا طالبعلم عمار دوستوں کے ہمراہ پستول پکڑ کر ویڈیو بنا رہا تھا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے عمار حیدر کے جاں بحق ہونے سے قبل بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو حاصل کر لی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ نے عمار کے دوست ذوہیب کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے بیٹے کو عمار کے دوست ذوہیب نے گولی مار کر قتل کیا ۔ اس کے بعد ذوہیب نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عمار نے خود اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر گولی ماری۔ پہلے اس نے اپنے منہ اور پھر سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنائی، بعد میں اس نے پیٹ پر پستول رکھا تو گولی چل گئی۔ ذوہیب کا کہنا ہے کہ اُس کے خلاف ناجائز مقدمہ درج ہوا ہے اب وہ خود پولیس کے سامنے پیش ہو گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی ذوہیب سے لگی یا عمار نے خود چلائی اس پر تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آ جائیں گئے۔