Friday, March 29, 2024

سیالکوٹ میں پاکستان کا پہلا آئی ایس او 9001 سرٹیفائیڈ پولیس اسٹیشن قائم

سیالکوٹ میں پاکستان کا پہلا آئی ایس او 9001 سرٹیفائیڈ پولیس اسٹیشن قائم
July 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سیالکوٹ میں پاکستان کا پہلا آئی ایس او 9001 سرٹیفائیڈ پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔ جدید انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور بینک کی طرز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی موجود ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے ماڈل پولیس اسٹیشن کی ویڈیو جاری کر دی۔ انہوں نے کہا یہ پاکستان کا پہلا پولیس اسٹیشن ہے جسے ISO-9001 سرٹیفکیٹ ملا۔ پولیس کا نظام عالمی معیار کے مطابق بدلنے کا خواب حقیقت بنے گا ۔ پنجاب میں تھانہ کلچر بدلنے کا با ضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ماڈل پولیس اسٹیشنز کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلایا جائے گا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا تھانے میں "ڈسپیوٹ ریزولوشن" کاؤنٹرز بھی قائم کر دئیے گئے۔ پولیس اسٹیشن میں شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ خود اس مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا سیالکوٹ کے باقی 8 پولیس اسٹیشن کو بھی ماڈل تھانوں میں بدلا جائیگا۔ خصوصی تعاون پر ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز اور ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔