Saturday, April 20, 2024

سیالکوٹ میں منفرد شادی، جہیز کیساتھ دولہے اسکی فیملی اور باراتی تحائف سے مالا مال

سیالکوٹ میں منفرد شادی، جہیز کیساتھ دولہے اسکی فیملی اور باراتی تحائف سے مالا مال
February 21, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) شادیوں میں بیٹیوں کو جہیز اور تحائف تو سبھی دیتے ہیں، مگر سیالکوٹ کے رہائشی نے جہیز کے ساتھ دولہے میاں کو تحائف دے کر مالا مال کردیا۔   سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں منفرد شادی میں سلامی کے نام پر لاکھوں روپے لٹا دیئے گئے، دلہن والوں نے وہ وہ چیزیں بھی دلہا اور ان کے ساتھ آنے والے باراتیوں کو دے دیں جن کے بارے میں کسی نے سوچا تک نہ تھا۔ دلہن والوں کی طرف سے دلہے اور فیملی کیلئے عمرے کے ٹکٹ،7لاکھ روپے نقد سلامی، پانچ موٹرسائیکلیں، اونٹ، گائے، بھینسیں، بھیڑ، خرگوش، بکریاں، بطخیں اور ان سب جانوروں کی حفاظت کیلئے دو کتے بھی دیئے گئے۔ دلہا میاں کا کہنا ہے سلامی میں دیئے گئے مویشیوں کی خود پرورش کروں گا۔ دلہن کی فیملی کی طرف سے دلہا کے ساتھ آنے والے ساڑھے تین سو باراتیوں کیلئے ایک ایک جائے نماز، قرآن پاک اور ایک ایک سوٹ بطورِ تحفہ بھی دیا گیا۔