Friday, May 17, 2024

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، چار ڈاکو ہلاک

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، چار ڈاکو ہلاک
December 30, 2019
سیالکوٹ ( 92 نیوز) سیالکوٹ کے علاقے مظفرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں  چار ڈاکو ہلاک ہو گئے  ، پولیس کےمطابق شدید دھند میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ، دو ڈاکو فرار ہو گئے ۔ سیالکوٹ کے علاقہ تھانہ اگوکی حدود میں چارملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے،مسلح ڈاکو پولیس کی حراست میں ڈکیتی اور قتل کے تین ملزموں کو زبردستی چھڑوا کر فرار ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق رات گئے ان ملزموں نے آصف نامی شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی، پولیس حکام نے بتایا اہلکاروں کے تعاقب کرنے پر ملزم فائرنگ کرتے ہوئے دھتل کی جانب فرار ہوئے،شدید دھند کے باعث چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے موقع پر جاں بحق جبکہ دو فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عمران،سفیان،تعظیم اور اعجاز شامل ہیں،پولیس کی جانب سے دو فرار ملزموں کی تلاش جاری ہے،ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے جانے والے ملزم پولیس افسر،نوسالہ راہگیر بچی اور تین باپ بیٹوں کے قتل میں ملوث تھے۔ پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی اور قتل میں  ملوث ملزموں کو آزاد کشمیر کے علاقہ میرپور سے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔