Wednesday, May 8, 2024

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دو گرفتار

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دو گرفتار
January 30, 2020
سیالکوٹ   ( 92 نیوز) سیالکوٹ  کے تھانہ  تھانہ اگوکی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں  ایک ڈاکو ہلاک ، دو گرفتار اور تین  فرار ہو گئے ،  ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت پطرس مسیح کے نام سے ہوئی۔ ڈاکو حاجی پورہ کے علاقہ میں شہری  کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے ، پولیس  پارٹی کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے  مبینہ طور پر فائرنگ کی ، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دو گرفتار کرلئے گئے  اور تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈکو گزشتہ ایک ماہ سے جیوسن ائیرپورٹ ہوٹل میں قیام پذیر تھے ، واردات کے بعد ہوٹل میں روپوش ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کرتے رہے ،  ہوٹل کے اندر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا ، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ مذکورہ ڈاکوؤں نے ہوٹل میں سرغنہ کے بھائی کے نام سے باقاعدہ اندراج کروا رکھا تھا۔