Wednesday, April 24, 2024

سیالکوٹ میں فیکٹری مالکان کے مبینہ تشدد سے 21 سالہ نوجوان قتل

سیالکوٹ میں فیکٹری مالکان کے مبینہ تشدد سے 21 سالہ نوجوان قتل
June 2, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں فیکٹری مالکان کے مبینہ تشدد سے 21 سالہ نوجوان قتل ہو گیا۔

فیکٹری سے چھٹی کے بعد دوسرے کارخانے میں کیوں گئے۔ سیالکوٹ میں بااثر فیکٹری مالکان نے مبینہ تشدد سے 21 سالہ ذوہیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ذوہیب نے فیکٹری سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے پیشگی رقم لے رکھی تھی۔ جو گھر کا چولہا چلانے کے لئے فیکٹری میں ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد دوسرے کارخانے پر بھی کام کے لئے جاتا تھا۔

فیکٹری مالکان کو یہ ناگوار گزرا اور فورمین کے ذریعے ذوہیب کو کارخانے سے اٹھا لیا گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی۔

اہلخانہ کے مطابق فیکٹری مالکان ذوہیب پر مبینہ تشدد کرتے رہے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا اور لاش سول اسپتال پھینک کر بھاگ گئے۔ مقتولہ کی والدہ اور بھائی کہتے ہیں پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا انہیں انصاف چاہئے۔

اکیس سالہ ذوہیب کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔