Saturday, May 4, 2024

سیالکوٹ میں سنگدل باپ نے گھریلو جھگڑے پر بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا

سیالکوٹ میں سنگدل باپ نے گھریلو جھگڑے پر بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا
July 28, 2019
 سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں سنگدل باپ نے گھریلو جھگڑے پر پانچ بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق رحمت آباد میں جاوید نامی ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا  جس نے مشروب میں  زہریلی گولیاں ملا کر دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کو پلادیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کی حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا ۔ متاثرہ بچوں میں پندرہ سالہ عمر،چودہ سالہ کائنات، بارہ سالہ مناحل، دس سالہ حمزہ اور دس سالہ علیزہ شامل ہیں۔ بچوں کو زہر پلانے والے سنگدل باپ کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔