Friday, March 29, 2024

سیالکوٹ میں سابق یو سی ناظم جامکے چیمہ نے اپنے گھر میں عدالت لگا لی

سیالکوٹ میں سابق یو سی ناظم جامکے چیمہ نے اپنے گھر میں عدالت لگا لی
July 2, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں سابق یو سی ناظم جامکے چیمہ نے پولیس کی موجودگی میں اپنے گھر میں عدالت لگا لی۔ پولیس اہلکاروں کی مدد سے نوجوانوں پر جوتوں سے تشدد، گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ سابق ناظم نے تھانیدار کی موجودگی میں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ موترہ میں تعینات اے ایس آئی کی موجودگی میں تین نوجوانوں پر جوتوں سے تشدد کیا۔ معمولی تلخ کلامی پر سابق یو سی ناظم نے پولیس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے گھر بلوا کر تشدد کیا۔ اہل علاقہ اور پولیس کی موجودگی میں سر پر جوتے مارنے کی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔