Monday, May 20, 2024

سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے آفس کا افتتاح

سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے آفس کا افتتاح
October 4, 2017

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) سیالکوٹ کے صنعتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے جانیوالےپاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن آفس کا افتتاح کردیا ۔ آفس میں بین الاقوامی سطح کی گارمنٹس سے متعلقہ تنظیم آئی اے ایف کا ذیلی دفتر بھی قائم کر دیا گیا ۔
سیالکوٹ میں بنائے جانیوالے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی بعد سیالکوٹ کے صنعتکاروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اس بلڈنگ میں دُنیائے گارمنٹس کی سب سے بڑی تنظیم آئی اے ایف کا ریجنل دفتر بھی قائم کر دیا گیا ۔ آفس کے قیام سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی آسان ہوجائیگی ۔ آئی اے ایف کا سیالکوٹ میں قائم کیا جانیوالا ایشیا میں یہ دوسرا دفتر ہے۔