Friday, April 19, 2024

سیالکوٹ میں جعلی سونے کے سکے فروخت کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

سیالکوٹ میں جعلی سونے کے سکے فروخت کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
May 19, 2020
 سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں سادہ لوح افراد کو جعلی سونے کے سکے فروخت کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار ہو گیا۔ ملزم دیما سنار کے ساتھ ملی بھگت کرکے دھوکہ دہی سے جعلی سونے کے سکے فروخت کرتا تھا ۔ ملزم سونا بیچتا اور سنار سونے کے اصلی ہونے کی تصدیق کرتا تھا۔ سادہ لوح شہریوں سے اصل سونے کی قیمت وصول کی جاتی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم دیما سے دو کلو جعلی خام سونا برآمد کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے ذوالفقار ورک کا کہنا ہے کہ ملزم نے کالے دھندے کو چھپانے کے لئے دکھاوے کا ہوٹل بھی بنا رکھا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی  کارروائی جاری ہے۔