Friday, May 17, 2024

سیالکوٹ میں آوارہ کتے خوف کی علامت بننے لگے

سیالکوٹ میں آوارہ کتے خوف کی علامت بننے لگے
February 8, 2019
  سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں آوارہ کتے خوف پھیلانے لگے ۔ آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں کا راستوں پر چلنا مشکل ہو گیا۔ سیالکوٹ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔ ایک ہی روز میں آوارہ  کُتّوں نے دو خواتین اور تین بچوں سمیت سات افراد کو کاٹ ڈالا۔ زخمی افراد کو ویکسین کیلئے سرکاری اسپتال لایا گیا تو پتہ چلا اسپتال میں تو کتے کے کاٹنے کی ویکسین ہی موجود نہیں۔ اسپتال انتظامیہ نےمتاثرین کو ویکسین خریدنے کیلئے بازار  کا راستہ دیکھا دیا ۔ متاثرین کا بے بسی کا رونا روتے  ہوئے کہنا ہے کہ ایک طرف تو سرکاری ہسپتالوں میں کُتوں کے کاٹنے کی ویکسین  موجود نہیں جبکہ پرائیویٹ میڈیکل سٹور مالکان منہ مانگے دام  وصول کر رہے ہیں۔ کُتّوں کے کاٹنے کی ویکسین کی سرکاری سطح  پر  عدم فراہمی پر سیالکوٹ کے شہری اسپتال انتظامیہ سے بیزار دکھائی دے رہے ہیں۔