Thursday, March 28, 2024

سیالکوٹ میں 7 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

سیالکوٹ میں 7 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
August 7, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں 7 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

زین ناصر کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش گاؤں کے پاس پھینک دی گئی۔

لواحقین کے مطابق بچہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، پولیس اطلاع کے باوجود سوئی رہی، مقدمہ درج کرنے میں چوبیس گھنٹے کی تاخیر کی۔

تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔