Thursday, March 28, 2024

سیالکوٹ : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی‘ داعش کے 6 دہشت گرد گرفتار

سیالکوٹ : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی‘ داعش کے 6 دہشت گرد گرفتار
December 29, 2015
ڈسکہ (92نیوز) پنجاب پولیس کے محکمہ کاﺅنٹر ٹیررازم فورس نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ہتھیار‘ دھماکا خیز مواد‘ لیپ ٹاپ اور بڑی تعداد میں سی ڈیز بھی برآمد کی گئیں جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود تھا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے ملزمان کو پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا تاہم حکام کے مطابق ملزمان سیالکوٹ کو بیس کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے اور انہوں نے ملک بھر میں کارروائیوں کی غرض سے ضلع بھر میں اپنا بنیادی ڈھانچے قائم کررکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے 3 ملزمان نے عسکری ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی اور وہ پنجاب بھر میں نئی بھرتیوں کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کی شناخت جواد احمد، عامر سہیل، اعجاز احمد، عدنان بابر، سعید احمد، یاسر علی، حمزہ امتیاز اور وقاص احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا اصل تعلق جماعت الدعوہ سے ہے تاہم انہوں نے بعد میں داعش میں شمولیت اختیار کی۔ گرفتاری سے بچنے اور رابطوں کیلئے ملزمان سوشل میڈیا ویب سائٹس استعمال کرتے تھے۔