Thursday, March 28, 2024

سیالکوٹ ، شادی سے انکار کرنے پر ایک اور بنت حواجان کی بازی ہار گئی

سیالکوٹ ، شادی سے انکار کرنے پر ایک اور بنت حواجان کی بازی ہار گئی
April 23, 2018
سیالکوٹ ( 92 نیوز) شادی سے انکار کرنے پر ایک اور بنت حوا زنگی کی بازی ہار گئی ، سیالکوٹ کی عاصمہ میو اسپتال میں پانچ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہی ۔ سیالکوٹ کی رہائشی گھریلو ملازمہ عاصمہ  کو رضوان نامی درندہ صفت نے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا ۔ عاصمہ  تیزاب کے باعث بری جھلس گئی  ،جسے لاہور میو اسپتال منتقل کیا گیا   جہاں وہ پانچ روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد موت کی وادی کی مستقل باسی بن گئی ۔ پولیس  رضوان لطیف  کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ، رضوان  عاصمہ سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا  تاہم عاصمہ کے انکار پر طیش میں آ گیا اور تیزاب پھینک دیا۔