Thursday, April 18, 2024

سیالکوٹ سٹالینز کے بلال آصف نے 48گیندوں پر 114رنز بنا کر تیزترین ڈومیسٹک سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا

سیالکوٹ سٹالینز کے بلال آصف نے 48گیندوں پر 114رنز بنا کر تیزترین ڈومیسٹک سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا
May 16, 2015
فیصل آباد (92نیوز) سیالکوٹ سٹالینز کے بلال آصف نے تیزترین ڈومیسٹک سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا، بلال کی اڑتالیس گیندوں پر ایک سو چودہ رنز کی اننگز کی بدولت سیالکوٹ سٹالینز نے ایبٹ آباد فالکنز کو ستاسی رنز سے زیر کیا، سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کا دوسرا میچ پشاور پینتھرز کے نام رہا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سٹالینز نے ایبٹ آباد فالکنز کے خلاف بلال آصف کی شاندار سنچری کی بدولت چار وکٹوں پر دو سو چالیس رنز بنا ڈالے، بلال نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور دس چھکے لگائے۔ شعیب ملک نے بھی سینتیس گیندوں پر چھپن رنز بنائے، جوابی اننگز میں ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم ایک سو تریپن رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پشاور پینتھرز نے راولپنڈی ریمز کو سات وکٹوں سے زیر کیا، راولپنڈی کی طرف سے دیا گیا ایک سو چھیالیس رنز کا ہدف پشاور پینتھرز نے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ آج لاہور لائنز کا مقابلہ ملتان ٹائیگرز سے ہو گا جبکہ فیصل آباد وولوز اور کراچی ڈولفنز کی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔