Thursday, May 9, 2024

سیالکوٹ ، سفاف شخص نے بیٹے ، بہو ، پوتے اور پوتی کو قتل کر دیا

سیالکوٹ ، سفاف شخص نے بیٹے ، بہو ، پوتے اور پوتی کو قتل کر دیا
March 25, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں سفاک شخص نے بیٹے،بہو،پوتے اور پوتی کوقتل کر دیا،پولیس نے بشارت کوحراست میں لے لیا۔

سیالکوٹ کے نواح موترہ کے علاقہ کوٹلی کَوکیاں میں بشارت نے پہلی بیوی کوطلاق دے کردوسری شادی کی، گھریلوناچاکی بڑھی تو بشارت نے پہلے فائرنگ کرکے پہلی بیوی سے اپنے بیٹے عدنان پرفائرنگ کردی بعد میں تشددکرکے بہو،پوتےاورپوتی کوبھی مارڈالا۔

ایس پی محمدعمران کاکہنا ہے کہ بشارت نے بیٹے کو ڈیرے پر اور بہو،پوتی اورپوتے کوگھرآکرقتل کیا۔پولیس نےبشارت کوحراست میں لے لیا،مزیدکارروائی جاری ہے۔