Thursday, April 25, 2024

سیالکوٹ: سرکاری ہسپتال پولنگ سٹیشن میں تبدیل، ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی چھٹی، ایمرجنسی بند ہونے کے باعث مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

سیالکوٹ: سرکاری ہسپتال پولنگ سٹیشن میں تبدیل، ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی چھٹی، ایمرجنسی بند ہونے کے باعث مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
December 5, 2015
سیالکوٹ میں سرکاری ہسپتال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایمرجنسی بند ہونے سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ دوسری جانب مظفرپور یونین کونسل میں بغیر چھت کے پولنگ سٹیشن نے عملے اور ووٹرز کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں سیالکوٹ میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ کے سردار بیگم ہسپتال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی چھٹی کے باعث ایمرجنسی کو بھی بند کر دیا گیا ہے جس سے مریضوں کی زندگیاں خطرےمیں پڑ گئی ہیں۔ سیالکوٹ کی یونین کونسل مظفرپور میں قائم بغیر چھت کے پولنگ سٹیشن نے عملے اور ووٹرز دونوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ چھت نہ ہونے سے سردی کے باعث عملے اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپنے قائدین کو چننے کا موقع ملنے پر سیالکوٹ کے شہری پرجوش ہیں اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اس موقع پر معذور افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور پولنگ سٹیشن جا کر اپنے ووٹ کاسٹ کرتے رہے۔ سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے فریقین کو پولنگ سٹیشن سے باہرنکال دیا۔