Friday, April 19, 2024

سیالکوٹ سانحے پر عمران خان بہت دکھی ہیں، فواد چودھری

سیالکوٹ سانحے پر عمران خان بہت دکھی ہیں، فواد چودھری
December 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے سیالکوٹ واقعے پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا۔ سانحے پر وزیراعظم عمران خان بہت دکھی ہیں۔

فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انتہاپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں۔ اسکے خلاف ہم سب متحد ہیں۔ ہمارے ادارے مضبوط ہیں۔ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کر کے احسن اقبال نے ملک کی خدمت کی۔ انتہا پسندی کے خلاف ایسے دو ٹوک موقف کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کامیاب جوان پروگرام بہت شاندار ہے۔ کل وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م کا افتتاح کرینگے۔ 27 سو لڑکیاں سپورٹس میلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ لڑکیاں ہمارے معاشرے میں برابر کی حصہ دار ہیں۔ سپورٹس ہی وہ راستہ جس سے نوجوانوں کو درست راستے پر ڈالا جا سکتا ہے۔

ادھر فہمیدا مرزا بولیں پاکستانی امن پسند ہیں۔ سیالکوٹ واقعے کی سب نے مذمت کی۔ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔