Saturday, April 20, 2024

سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
July 9, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)سیالکوٹ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کاسیلاب ،نالہ ڈیک بھی بپھرنا شروع ہو گیا،ضلعی انتطامیہ نے پری فلڈ وارننگ جاری کر تے ہوئے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسو خ کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکو ٹ میں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ،پانی کا بہاؤ ایک لاکھ اٹھاون ہزار نو اٹھاسی (158988  کیوسک ہے جبکہ ہیڈ مرالہ میں گیارہ لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے ،گزشتہ سال ہیڈمرالہ کے مقام 8لاکھ 58ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا تھا دوسری جانب نالہ ڈیک نے بھی بپھرنا شروع کر دیا ہے نالہ ڈیک میں اس وقت پانی کا بہاؤ تیرہ ہزار کیوسک ہے جبکہ اس میں پندرہ ہزار کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پر ی فلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسو خ کر دی گئی ہیں۔