Thursday, April 18, 2024

سیالکوٹ : تھانہ کینٹ کی حدود میں بیوٹیشن کو گھر بلا کر اجتماعی زیادتی

سیالکوٹ : تھانہ کینٹ کی حدود میں بیوٹیشن کو گھر بلا کر اجتماعی زیادتی
November 23, 2016

سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ بھڑتھ میں ملزموں نے خاتون بیوٹیشن کو گھر بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کے شور مچانے پر ملزموں نے اس کا گلا کاٹ کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان قیوم بھٹہ اور اس کے بھائیوں نے خاتون بیوٹیشن کو اپنے گھر دلہن تیار کرنے کے لیے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے شور مچانے پر ملزمان نے اس کے گلے کو استرے سے کاٹ کر نیم مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے اسے ہسپتال پہنچایا۔

پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا مگر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ بیوٹیشن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی اور ملزمان کو بااثر ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جا رہا۔