Monday, September 16, 2024

سیالکوٹ : برساتی نالوں کی وجہ سے شدید طغیانی‘ 100 سے زائد دیہات متاثر

سیالکوٹ : برساتی نالوں کی وجہ سے شدید طغیانی‘ 100 سے زائد دیہات متاثر
July 28, 2016
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ میں دریائے چناب سمیت برساتی نالوں میں شدید طغیانی کی وجہ سے سو سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ شہر سے گزرنے والے نالے کا ایک بند ٹوٹ گیا جس سے قریبی آبادی کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔ متعلقہ ادارے کہاں ہیں کچھ پتا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں دریائے چناب سمیت برساتی نالوں میں شدید طغیانی کی وجہ سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ سیالکوٹ شہر سے گزرنے والے نالے کا بند نیکا پورہ کے مقام سے ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے محلہ شجاع آباد گوپال پور‘ نیکا پورہ اور سیداں والی سمیت کئی دیہات میں پانی بہہ رہا ہے۔ نالہ ڈیک کے بپھرنے کی وجہ سے تحصیل پسرور کے قریبی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق سیلاب سے صورتحال خراب ہو رہی ہے مگر انتظامیہ کا کچھ پتا نہیں۔ جتنے بھی دعوے کئے گئے غلط نکلے۔