Friday, September 20, 2024

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ملزم کروڑوں روپے غیرملکی کرنسی لے جاتا پکڑا گیا

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ملزم کروڑوں روپے غیرملکی کرنسی لے جاتا پکڑا گیا
March 1, 2016
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑ تہتر لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک مسافر الطاف حسین غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے شارجہ روانگی کے لیے پہنچا۔ دوران تلاشی اس کے سامان سے ایک لاکھ اسی ہزار یورو‘ پانچ لاکھ اسی ہزار درہم برآمد ہوئے جس پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کی نشاندہی پر اس کے مزید دو ساتھیوں عمران خان اور عدنان افضل کو بھی گرفتار کر لیا۔ پکڑی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت مجموعی طور پر تین کروڑ اور تہتر لاکھ روپے بنتی ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔