Friday, May 17, 2024

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرزندہ کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سیالکوٹ  ائیرپورٹ پرزندہ کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
September 15, 2018
سیالکوٹ ( 92 نیوز) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے  گارمنٹس کے کارٹن میں زندہ کچھوے ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم کے مطابق یہ کچھوے انٹر نیشنل مارکیٹ میں انتہائی قیمتی ہیں ۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر دس کارٹن گارمنٹس ایئر فریٹ یونٹ کے سامنے کلیئرنگ کے لئے لائے گئے  ، بتایا گیا کہ ان کارٹن میں گارمنٹس ہے جن میں زیادہ تر ٹراؤزرز ہیں ۔ چیکنگ کے دوران کارٹن میں گارمنٹس تو تھے تاہم ساتھ ہی پانچ کارٹن میں چھوٹے ، بڑے اور درمیانے سائز کے زندہ کچھوے بھی تھے ۔ ڈپٹی کلیکٹر کسٹم سید بابر علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی کارروائی ہے اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں  کچھوؤں کی قیمت بہت زیادہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق کلیئرنگ ایجنٹ اور بکنگ ایجنٹ کو کسٹم حکام نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ باقی ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔