Thursday, April 25, 2024

سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پی آئی اے پروزاوں کے شیڈول میں عارضی ردو بدل

سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پی آئی اے پروزاوں کے شیڈول میں عارضی ردو بدل
June 25, 2019
سیالکوٹ(ویب ڈیسک ) سیالکوٹ ائیرپورٹ  کے رن وے کی مرمت کے باعث 24 جون سے 3 جولائی تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی پروازوں کے شیڈول میں عارضی طور پرتبدیلی کی گئی ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں میں ردوبدل کے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔30 جون کو بارسلونا سے سیالکوٹ کی پروازپی کے 720 اب بارسلونا سے اسلام آباد کے لئے آپریٹ کی جائے گی جبکہ سیالکوٹ سے پیرس کی پروازپی کے 769 اب سیالکوٹ کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی باقی تمام پروازیں رن وے کے کھلنے تک لاہور ائیرپورٹ سے آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ جن مسافروں نے بکنگ کے وقت اپنے رابطہ نمبر فراہم کئے تھے ان کو پروازوں میں عارضی ردوبدل کے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ جن مسافروں کے رابطہ نمبر دستیا ب نہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے متعلق پی آئی اے کال سنٹر کے نمبر111-786-786 سے رابطہ کریں۔