Friday, May 17, 2024

سیالکوٹ  ، 9 سالہ احسن کی لاش گنے کے کماد سے برآمد

سیالکوٹ  ، 9 سالہ احسن کی لاش گنے کے کماد سے برآمد
December 30, 2019
سیالکوٹ ( 92 نیوز) سیالکوٹ   کی تحصیل پسرورکے علاقہ ڈھوڈا سے گزشتہ شام لاپتہ ہونے والے نو سالہ احسن کی لاش گنے کے کھیت سے مل گئی ،ریسکیو زرائع کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ گزشتہ شام لاپتہ ہونے والے نو سالہ احسن  کے لاپتہ ہونے پر اہلخانہ نے تلاش کے بعد تھانہ قلعہ کالروالہ میں مقدمہ درج کرایا تھا، لاش برآمد ہونے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ موقع پر پہنچ گئے  جنہوں نے سی آئی اے  کرائم سین اور فرانزک  ٹیسٹ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق وجہ قتل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی جبکہ ریسکیو  کے مطابق نو سالہ احسن کو زیادتی کے بعد گردن پر گولی مار کر قتل کیا گیا ۔