Saturday, April 20, 2024

سیال شریف میں پیر حمیدالدین سیالویؒ کے رسم قل ادا کر دی گئی

سیال شریف میں پیر حمیدالدین سیالویؒ کے رسم قل ادا کر دی گئی
September 21, 2020
سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا کے علاقے سیال شریف میں پیر حمیدالدین سیالویؒ کے رسم قل ادا کر دی گئی جس میں پیر پٹھان حضرت خواجہ عطا اللہ خان تونسوی ملک بھر سے مشائخ، مریدین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد ضیاءالحق کی دستار بندی بھی کر دی گئی۔ حضرت خواجہ حمید الدین سیالویؒ کی رسم قل سیال شریف میں ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی، قرآن خوانی کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا۔ رسم قل میں پیر پٹھان حضرت خواجہ عطا اللہ خان تونسوی نے خصوصی شرکت کی، سجادہ نشین حضرت بابا مسعود گنج شکر دیوان حامد مسعود اور سجادہ نشیں آستانہ عالیہ اورنگا آباد شریف انڈیا صاحبزادہ محمد قاسم تونسوی بھی شریک ہوئے، رسم قل کے موقع پر حضرت خواجہ عطا اللہ خان تونسوی نے پیر سیال صاحبزادہ محمد ضیاءالحق کی دستار بندی کی۔ رسم قل میں شریک تمام عقیدت مندوں نے جانشینِ پیر سیال پیر محمد ضیاء الحق سے عہد وفا داری کیا،، اور حضرت خواجہ حمید الدین سیالویؒ کی تحریک ختم نبوت، تحریک نفاذ نظام مصطفیٰ سمیت دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔ حضرت خواجہ حمید الدین سیالویؒ کے مزارپر حاضری اور قرآن خوانی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔