Friday, April 26, 2024

ایک رانا ثنا اللہ کے استعفے سے بات نہیں بنے گی ، پیر حمید الدین

ایک رانا ثنا اللہ کے استعفے سے بات نہیں بنے گی ، پیر حمید الدین
December 19, 2017

سرگودھا ( 92 نیوز ) پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ ایک رانا ثنا اللہ کے استعفے سے بات نہیں بنے گی۔ ختم نبوت کے معاملے پر خود کو قربان کر دیں گے ۔
سرگودھا کے علاقے سیال شریف میں علما اور مشائخ کا اہم اجلاس سے خطاب کے دوران پیر حمید الدین نے مزید کہا کہ تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے ۔
پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے معاملے پر حکمرانوں نے بہت وقت ضائع کردیا ۔ پانچ استعفوں سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ اب فیصلہ کن معرکہ ہوگا ۔ حکمران اپنی بندوقیں تیار کر لیں ۔ گولیاں کھانے کیلئے ہمارے سینے حاضر ہیں۔
سیال شریف میں منعقدہ علماء ومشائخ کانفرنس میں پیر حمید الدین سیالوی جذباتی نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ پیش کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ اب خاموش نہیں رہیں گے ۔ فیصلہ کن معرکے کا وقت آ گیا ہے ۔
پیر آف سیال شریف کا کہنا تھا کہ پانچ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑا ۔ انہوں نے غنڈے پال رکھے ہیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ۔ میں اکیلا بھی رہ گیا تو تحریک چلتی رہے گی ۔