Tuesday, May 7, 2024

ڈی سی راجن پور بھی تحریک انصاف کےایم این اے کے خلاف پھٹ پڑے

ڈی سی راجن پور بھی تحریک انصاف کےایم این اے کے خلاف پھٹ پڑے
September 4, 2018
راجن پور (92 نیوز)  ڈی سی راجن پور بھی تحریک انصاف کےایم این اے کے خلاف پھٹ پڑے ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان کو خط لکھ دیا۔ پاکستان نیا مگر حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کا مزاج پرانا ہی نکلا۔ راجن پور سے ممبر قومی اسمبلی نصراللہ دریشک کی طرف سے مرضی کے تقررو تبادلوں کے لیے دباؤ ڈالنے پر ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کو بھی خط کی کاپی ارسال کر دی۔ ڈپٹی کمشنر کے خط کے متن کے مطابق رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک مرضی کے پٹواری اور بارڈر ملٹری پولیس کا عملہ تعینات کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ایم این اے نصراللہ دریشک اورایم پی اے بیٹا دفتری سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ اس سے قبل سرکاری کاموں میں سیاسی مداخلت  اور من پسند تبادلوں کے لیے دباؤ ڈالنے  پر ڈپٹی کمشنر چکوال بھی تحریک انصاف کے ایم این اے ذوالفقار علی خان  کے خلاف  چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ چکے ہیں۔