Saturday, April 20, 2024

    سیاسی چیلنجز کے باعث قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں وقت  درکار ہے : میجر جنرل عاصم باجوہ

      سیاسی چیلنجز کے باعث قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں وقت  درکار ہے : میجر جنرل عاصم باجوہ
June 19, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سیاسی چیلنجز کے باعث قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں وقت  درکار ہے،قبائلی علاقے میں عملی کارروائیاں اور دہشتگردوں کی مالی معاونت بند ہونا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کا مظہر ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے میں موثر ثابت ہو رہا ہے ۔ اس منصوبے کی بڑی کامیابی قبائلی علاقے میں عملی کارروائیاں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر کام شروع ہے لیکن  سیاسی چیلنجز کے باعث ایکشن پلان کے بعض حصوں پر عملدرآمد ہونے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نجات کے لئے پائلٹ پروگرام شروع کئے تھے جن کا اب دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستانی وفد  کے دورہ ماسکو کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان روس سے عسکری سازو سامان خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔