Friday, April 19, 2024

سیاسی ومذہبی رہنماؤں کے اعزاز میں سید قائم علی شاہ کا افطار ڈنر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا: نادیہ گبول

سیاسی ومذہبی رہنماؤں کے اعزاز میں سید قائم علی شاہ کا افطار ڈنر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا: نادیہ گبول
June 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ کے انکار کے بعد  سیاسی ومذہبی قیادت کے اعزاز میں آج کا افطار ڈنر ملتوی کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لئے آج افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے گزشتہ روز ہی افطار ڈنر میں شرکت سے معذرت کر لی جبکہ آج مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ نے بھی افطار ڈنر میں نہ جانے کا اعلان کر دیا۔ فنکشنل لیگ کے رہنما نندکمار کا کہنا ہے کہ لوگ پیاس اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مر رہے ہیں اور حکومت سندھ افطار ڈنر کا اہتمام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے شفیع جاموٹ نے کہا کہ حکومت سیاسی رہنماؤں کے لئے دعوت کے اہتمام سے قبل عوام کو بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ سیاسی رہنماؤں کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی معاون نادیہ گبول نے افطارڈنر کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔